نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں پبلک سروس کمیشن کی من مانی کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج انتہائی افسوس ناک اور انتظامیہ کی ناکامی ہے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’پریاگ راج میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی)وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے ہماری کمیونٹیز کے لیے ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر برفانی جھیلوں سے منسلک خطرات کو کم کرنے پر روشنی ڈالی ڈاکٹر مشرا آج یہاں جی ایل او ایف ( برفانی جھیل سے پیدہ شدہ سیلاب) کے خطرے میں کمی کی حکمت عملیوں پر کمیٹی برائے آفات کے خطرے میں کمی (سی او ڈی آر آر) کی چوتھی ورکشاپ کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے طیارے میں منگل کو اچانک تکنیکی خرابی ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے آج مہاراشٹر کے چکھلی نہیں پہنچ سکے اور اس کے لیے انہوں نے کسانوں سے معافی مانگی ہے مسٹر گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ وہ مہاراشٹر کے کسانوں کی صورتحال کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل جاننا چاہتے ہیں لیکن جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ کسانوں سے نہیں مل پا رہے ہیں اور اس کے لیے وہ کسانوں سے معافی مانگتے ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے سابق صدر ای ابوبکر کی صحت کی جانچ کرنے کا حکم دیا جسٹس ایم ایم سندریش اور اروند کمار کی بنچ نے طبی بنیادوں پر ابوبکر کی ضمانت کی درخواست پر غور کرنے کا حکم دیا اور کہا، "اگر انہیں فوری طبی علاج کی ضرورت ہے تو ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی)دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے آج ایک اُڈیشہ کے ساحل کے قریب سمندر میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چاندی پور سے لانگ رینج لینڈ اٹیک کروز میزائل (ایل آر ایل اے سی ایم) کی اولین آزمائشی پرواز ایک موبائل آرٹیکیلیٹڈ لانچر سے کی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو کانگریس لیڈر جگدیش ٹائٹلر اور ہتھیاروں کے متنازعہ سوداگر ابھیشیک ورما کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ایک معاملے میں بری کر دیا یہ معاملہ ایک جعلی خط سے متعلق ہے جو چینی ٹیلی کام حکام کو ویزا میں توسیع کی یقین دہانی کے لیے استعمال کیا گیا تھا ایم پی اور ایم ایل اے (ایم پی/ایم ایل اے) کیسز کے خصوصی جج کاویری باویجا نے استغاثہ اور دفاعی وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد بری کرنے کا حکم سنایا اور کہا، ’’ ابھیشیک ورما اور جگدیش ٹائٹلر کو بری کیا جاتا ہے کیونکہ استغاثہ کیس کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) سابق ہندوستانی گیندبازاور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن مناف پٹیل دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے فرنچائز نے منگل کو مناف کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
...مزید دیکھیں