InternationalPosted at: Sep 11 2024 10:37AM مغربی سینیگال میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 26 لوگوں کی موت
ڈاکر، 11 ستمبر (یو این آئی) سینیگال کی بحریہ نے کہا کہ انہوں نے منگل کے روز تارکین وطن کو لے جاتے ہوئے ساحل کے قریب ڈوب جانے والی کشتی سے مزید 17 لاشیں برآمد کی ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
یہ سانحہ مغربی سینیگال کے ساحلی قصبے مبور میں پیش آیا۔
بحریہ نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ بحریہ کو اس سانحے کے بارے میں 8 ستمبر کو مطلع کیا گیا تھا اور اسی دن اس نے تین بحری دستوں اور ایک بحری گشتی جہاز پر مشتمل سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔
اس سے قبل حادثے کے بعد 9 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کا اعلان پیر کے روز کیا گیا تھا۔
بحریہ نے مزید کہا کہ تلاشی مہم جاری ہے۔
سینیگال نامعلوم منزل کے تارکین وطن کے لیے روانگی کے اہم مقامات میں سے ایک ہے، جو یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحر اوقیانوس کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔