InternationalPosted at: Sep 11 2024 8:53AM شمالی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 لوگوں کی موت
غزہ، 11 ستمبر (یو این آئی) فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں واقع مکان کو نشانہ بناکر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ میں فلسطینی سول ڈیفینس کے اہلکار محمود باسل نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ میں غزہ اسٹریٹ پر القدس اوپن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اکرم النجر کے گھر پر حملہ کیا، جس میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور پڑوسی گھروں میں موجود دیگر افراد زخمی ہوئے۔
باسل نے مزید کہا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں اب بھی لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں، جو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے گئے مکان اور اس سے ملحقہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو شمالی غزہ کے انڈونیشیائی اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس حملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔