نئی دہلی، 10 ستمبر ( بات چیت ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے مسٹر شاہ نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4 سی ) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب میں سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے لیے ایک نعمت ہے لیکن ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال بہت سے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بن چکی ہے۔
...مزید دیکھیں واشنگٹن (امریکہ)، 10 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ نظریاتی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی لڑتے رہیں گے یہاں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی نظریاتی اور سیاسی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی مسلسل لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا، 'میں مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتا۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے منگل کو کہا کہ جب تک دہلی میں آپ کی حکومت ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا یہاں پرانا بارہ پولا کے قریب مدراسی کیمپ میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد مسٹر سسودیا نے کہا 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پوری دہلی میں دہشت پیدا کر دی ہے بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر سے کہکر افسروں کو ڈراتی ، دھمکاتی ہے اور انہیں نوٹس بھیجتی ہے اس کے بعد بی جے پی والے خود آکر مظاہرہ کرتے ہیں۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ اور ان کے شوہر کی کمپنی کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کی محترمہ بچ نے تردید کی ہے، لیکن اس حوالے سے رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ حیران کن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کمپنی ایگرو ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا جو 7 مئی 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مبینہ طور پر بچھو سے موازنہ کرنے کے ایک پرانے معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے خلاف جاری ہتک عزت کی کارروائی پر منگل کو روک لگا دی جسٹس رشی کیش رائے اور آر مہادین کی بنچ نے مسٹر تھرور کو عبوری راحت دی اور اس معاملے میں شکایت کنندہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما راجیو ببر کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان میں سکھوں کے بارے میں دیئے گئے تبصرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ لاعلمی یا علم کی کمی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں مرکزی وزیر کا یہ ردعمل امریکہ کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں دشواری کا سامنا ہے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ جب وہ (مسٹر گاندھی) اس طرح کے موضوعات پر بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ایک نیا، بلکہ خطرناک بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
...مزید دیکھیں واشنگٹن ، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 2014 کے مقابلہ میں 2024 کے عام انتخابات تک کی سیاست پوری طرح سے بدل چکی تھی اور خود وزیر اعظم نریندر مودی کواس کا احساس ہو گیا تھا کہ ان کا 400 سے تجاوز کرنے کا نعرہ ہدف تک نہیں پہنچ رہا اور اس کی بنیاد ہی تباہ ہو چکی ہے۔
...مزید دیکھیں