image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 16:50 Hrs(IST)
International

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق شوریہ ایئر لائنز کا یہ 9N-AME طیارہ کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر ایئر لائن کا ٹیکنیکل عملہ تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر آیا، جیسے ہی طیارے نے رفتار پکڑی وہ اچانک ایک طرف جھک گیا اور اس کا بازو زمین سے ٹکرا گیا اور اس کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔ تیز رفتار طیارہ آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا رن وے سے پھسل کر دائیں جانب کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے فورا بعد ایئرپورٹ پر موجود فائر انجن نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے کپتان منیش شاکیا کو زخمی حالت میں باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
ٹی آئی اے کے ترجمان سبھاش جھا نے تصدیق کی کہ جائے حادثہ سے 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

واشنگٹن، 21 جنوری (یو این آئی) جرمنی، اسپین، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سرکردہ رہنماؤں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ان رہنماؤں میں یوکرین کے صدر والادی میر زیلنسکی، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان،جرمن چانسلر اولاف شلز برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو،سویڈن کے وزیر اعظم ،اولف کرسٹرسن: فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندرسچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا ہے اور ان پر انتخابی جلسے میں بھگوان رام سے متعلق کہانی کا غلط بیان دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے وریندرسچدیوا منگل کو صبح کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر پہنچے اور شری رام دربار کے ساتھ ساتھ شری ہنومان جی اور سنت شرومنی تلسی داس جی کے درشن کیے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

گڑیا بند، 21 جنوری (یواین آئی) چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد کے قریب گڑیا بند ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی سمیت 14 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی

21 Jan 2025 | 4:18 PM