InternationalPosted at: Jun 23 2024 10:34AM کولمبیا میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی
بوگوٹا، 23 جون (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا کے شہر تامینانگو کے جنوبی ڈپارٹمنٹ نارینو میں جمعہ کو ایک کار بم حملے میں تین افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی نارینو کے گورنر لوئس الفونسو ایسکوبار نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے دو شہری اور ایک نوجوان پولیس افسر تھے، انہوں نے "اس مذموم حرکت" پر اپنی واضح ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
صدر گستاؤ پیٹرونے ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مجرموں کو وارننگ دی کہ "جوامن کی بجائے جنگ کا راستہ چنتے ہیں" انہیں قانون کا پورا بوجھ اٹھاناہوگا۔"
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف