EntertainmentPosted at: Nov 10 2024 3:18PM دلی فائلز کی شوٹنگ شروعممبئی، 10 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ فلمساز وویک رنجن اگنی ہوتری کی آنے والی فلم دی دلی فائلز کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔دی دہلی فائلز کے ساتھ، فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری اپنا اگلا پروجیکٹ لانے کے لیے تیار ہیں، جسے ابھیشیک اگروال پروڈیوس کررہے ہیں۔ جب سے میکرز نے اس فلم کا اعلان کیا ہے، ناظرین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب سب کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلمساز نے بتایا کہ انہوں نے دی دلی فائلز کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔فلمساز نے دی دلی فائلز کے سیٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز دکھایا گیا ہے۔ اس میں، ٹیم پوجا کرتی نظر آرہی ہے، نیز کولکتہ میں تقسیم کے وقت کی تصویر کشی کے لیے بنائے گئے بڑے سیٹ کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا: "شبھ آرمبھ! آپ کے آشیرواد سے آج #دی دہلی فائلز کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔ کریو کی تمام دیویوں کے ذریعہ پوجاکی گئی۔ہے ماں! براہِ کرم ہمیں یہ مشکل کہانی پوری ایمانداری اور بے خوفی سے کہنے کی ہمت دیں۔وویک رنجن اگنی ہوتری نے فلم کے لیے گہری تحقیق کی ہے۔ اس نے کیرالہ سے کولکاتہ اور دہلی تک کا سفر کیا اور لوگوں سے مل کرتمام معلومات اکٹھی کیں۔ وویک رنجن اگنی ہوتری نے اس فلم کے لیے 100 سے زیادہ کتابیں اور 200 مضامین پڑھے، جو ان کی فلم کے اسکرپٹ کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مزید برآں، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے 20 ریاستوں کا سفر کیا اور 7000 سے زیادہ تحقیقی صفحات اور 1000 سے زیادہ آرکائیو مضامین کا مطالعہ کیا ہے، جس سے ان کی فلم کو مزید اثر انگیز بنانے میں مدد ملے گی۔'دی کشمیر فائلز' کے بعد پروڈیوسر ابھیشیک اگروال نے ایک بار پھر وویک رنجن اگنی ہوتری کے ساتھ 'ابھیشیک اگروال آرٹس' اور 'آئی ایم بدھا' پروڈکشن بینر کے تحت ہاتھ ملایا ہے۔یواین آئی۔الف الف