image
Monday, Jan 20 2025 | Time 00:05 Hrs(IST)
National

جو اپنی مادری زبان بھول گیا وہ گویا مرچکا ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

جو اپنی مادری زبان بھول گیا وہ گویا مرچکا ہے: ڈاکٹر شمس اقبال

نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی)قوم کی تعمیر و تشکیل میں مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ جو اپنی مادری زبان بھول گیا وہ گویا مرچکا ہے۔ مادری زبان ہمیں اپنی تہذیب و تاریخ اور افکار و اقدار سے جوڑے رکھتی ہے  یہ بات انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام یہاں مشہور تمل شاعر، مصنف، صحافی اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے یومِ پیدائش کے موقعے پر ’بھارتیہ بھاشا اُتسو‘ کی مناسبت سے ’ہندوستان کے لسانی تنوع میں مادری زبان کی اہمیت‘ پر مذاکرے میں خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے اس موقعے پر مہاکوی سبرامنیا بھارتی اور بھارتیہ بھاشا اُتسو کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ سبرامنیا بھارتی ہندوستانی تہذیب و ثقافت کی ایک روشن علامت تھے اور انھوں نے تمل زبان کو بہت سے شاہکار دیے جن میں ’بھگوت گیتا‘ کا تمل ترجمہ بھی شامل ہے۔
بیشتر مقررین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ آج کی کثیر لسانی دنیا میں بھی اپنے تہذیبی و ثقافتی اقدار کے تحفظ اور زمینی جڑوں سے وابستگی کے لیے مادری زبان ضروری ہے۔
صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ زبانیں مرتی نہیں بلکہ تبدیل ہوجاتی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مادری زبان کی بہت سی سطحیں ہوتی ہیں اور زبان کا تعلق تجربے سے بھی ہے اور یہ تجربہ زبان کی تفہیم میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
پروفیسر دھننجے سنگھ نے کہا کہ مادری زبان ہم سیکھتے نہیں اس زبان میں ہم پلتے ہیں۔ کچھ زبانیں ہوتی ہیں جن کو بنا بولے بول لیتے ہیں اور سن لیتے ہیں۔ پروفیسر روی پرکاش ٹیک چندانی نے کہا کہ بھارت کی مٹی کی بھاشاؤں میں ا یک طرح کا بہناپا ہے اور ہمیں تمام بھاشاؤں کی کھڑکیاں کھولنی چاہئیں اور ان کا آنند لینا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ’ اسیم بھاشا‘ کا کوئی چھیتر نہیں ہوتا، کوئی علاقہ نہیں ہوتا۔ اور ’اسیم‘ زبانیں ہی زندہ رہتی ہیں۔
پروفیسر خالد جاوید نے کہا کہ مادری زبان روح کی زبان ہوتی ہے، اگر ایک ہی زبان ہوتی تو سارا حسن ختم ہوجاتا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تخلیقی زبان جو کہتی نہیں وہ بھی ڈسپلے کردیتی ہے اور یہ مادری زبان ہی ہے جس میں ہم خواب دیکھتے ہیں۔ پروفیسر اخلاق احمد آہن نے ہندوستانی زبانوں کے حوالے سے کہا کہ بیشتر زبانیں بولیوں سے زبان کی سطح پر آئی ہیں اور کچھ زبانیں برطانوی استعماریت کا شکار بھی ہوئی ہیں۔ اس موقعے پر تمام مہمانان کا گلدستے سے استقبال کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالباری نے کی۔ اس مذاکرے میں کونسل کے عملے کے علاوہ دہلی کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسی خیال کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی طرف لگن اور کشش سب سے اہم ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

جونپور:19جنوری(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو 18 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں 26 پوائنٹس حاصل کیے وہیں نیپال کی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے ٹرن کا اسکور 26-0 رہا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مہاکمبھ میلہ علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کی پوری جانکاری لی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر  جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا  خطاب

ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) رفتار، حکمت عملی اور مہارت کے زبردست مظاہرہ کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے اتوار کی رات اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہندوستانی خواتین نے نیلی جرسی میں کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ فائنل میچ میں نیپال پر غلبہ حاصل کیا اور اسے 78-40 کے یک طرفہ اسکور سے جیت لیا۔

...مزید دیکھیں
مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ نگر:19جنوری(یواین آئی) مہاکمبھ نگر میں جھونسی تھانہ علاقے میں لوور سنگم کے سیکٹر 19 میں اتوار کو آگ لگنے سے 18ٹینٹ جل کر راکھ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا  کلیدی ملزم  گرفتار عدالت  نے  پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا کلیدی ملزم گرفتار عدالت نے پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) فلم اداکار سیف علی خان پر انکی رہائش گاہ پہونچ کر ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم کو ممبئ پولیس نے گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے گرفتاری کے بعد اسے مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا-
ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئ ہے پولیس کا دعوی ہیکہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس نے اپنی شہریت اور شناخت کو پوشیدہ رکھکر وجئے داس کے نام سے گزشتہ چھ ماہ سے ممبئ میں مقیم تھا اور گھریلو کام کیا کرتا تھا-
ملزم کو پولیس کی بھاری جمعیت میں دوپہر دیڑھ بجے باندرہ کی مقامی تعطیل عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران پولیس ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، اور وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔

...مزید دیکھیں

---

18 Jan 2025 | 2:22 PM

دیوداس ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک اعلیٰ ذات کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ساری خوبیوں کا مالک ہونے کے باوجود محض اس بنیاد پرگھروالوں کی مخالفت کا شکار ہوجاتا ہے کہ اسے ایک چھوٹی ذات کی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔

image