NationalPosted at: Jan 25 2025 11:34PM وزیراعظم نے پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی، کہا کہ ملک کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے
نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) ہفتہ کی شام اعلان کردہ پدم ایوارڈز پر تمام پدم ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعزاز اور جشن منانے پر فخر ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’ان کی لگن اور ثابت قدمی واقعی متاثر کن ہے۔ ہر ایوارڈ جیتنے والا محنت، جذبہ اور اختراع کا مترادف ہے، جس نے لاتعداد لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ وہ ہمیں بہتری کے لیے جدوجہد کرنے اور معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے کی قدر سکھاتے ہیں۔‘‘
یو ا ین آئی۔ این یو۔