image
Wednesday, Jul 24 2024 | Time 15:40 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

ہندوستان اور بنگلہ دیش جامع اقتصادی   ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کریں گے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کنیکٹیویٹی، تجارت اور ساجھیداری کی بنیاد پر اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے ، سرحد پار نقل و حمل کی سہولیات کو بڑھانے اور جامع اقتصادی اشتراک کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہاں حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ وفود کی سطح کی میٹنگ میں یہ فیصلے لکے گئے۔ ملاقات کے بعد باہمی تعاون کے 10 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ 13 اعلانات بھی کیے گئے۔
مسٹر مودی نے اعلان کیا کہ طبی علاج کے لیے ہندوستان آنے والے بنگلہ دیشی لوگوں کے لیے ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی۔
انہوں نے اپنے پریس بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش ہمارے پڑوسی فرسٹ، ایکٹ ایسٹ پالیسی، ویژن ساگر اور انڈو پیسیفک ویژن کے سنگم پر مبنی ہے۔ صرف پچھلے ایک سال میں ہم نے مل کر بہت سے اہم عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ ہند -بنگلہ دیش کا چھٹا سرحد پار ریل رابطہ اکھاوڑہ-اگرتلہ کے درمیان شروع ہو گیا ہے۔ کھلنا-منگلا پورٹ نے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے لیے کارگو کی سہولت شروع کر دی ہے۔ منگلا بندرگاہ کو پہلی بار ریل کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ 1320 میگاواٹ کے میتری تھرمل پاور پلانٹ کے دونوں یونٹس نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہندوستانی روپوں میں تجارت شروع ہو گئی ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے گنگا پر دنیا کا سب سے طویل فاصلہ دریائی کروز کامیابی سے چلایا گیا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی سرحد پار میتری پائپ لائن مکمل ہو گئی ہے۔ ہندوستانی گرڈ کے ذریعے نیپال سے بنگلہ دیش کو بجلی کی برآمد، توانائی کے شعبے میں ذیلی علاقائی تعاون کی پہلی مثال ہے۔ ایک ہی سال میں اتنے سارے شعبوں میں اتنے بڑے فیصلے کرنا ہمارے تعلقات کی رفتار اور وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ’’آج ہم نے نئے شعبوں میں تعاون کے لیے مستقبل پر مبنی ویژن تیار کیا ہے۔ گرین پارٹنرشپ، ڈیجیٹل پارٹنرشپ، بلیو اکانومی، اسپیس وغیرہ جیسے کئی شعبوں میں تعاون پر طے پانے والے اتفاق رائے سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔ انڈیا ، بنگلہ دیش "فرینڈشپ سیٹلائٹ" ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دے گا۔ ہم نے رابطے، تجارت اور مشغولیت کو اپنی ترجیح پر رکھا ہے۔ "گزشتہ 10 برسوں میں ہم نے 1965 سے پہلے کے رابطے کو بحال کیا ہے۔"
وزیر اعظم نے کہا "اب ہم ڈیجیٹل اور توانائی کے رابطے پر زیادہ زور دیں گے۔ اس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو تقویت ملے گی۔ ہمارے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے دونوں فریق ایک جامع اقتصادی ساجھیداری کے معاہدے ( سی ای پی اے ) پر بات چیت شروع کرنے پر متفق ہیں۔ " ہندوستان سراج گنج، بنگلہ دیش میں اندرون ملک کنٹینر ڈپو کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کرے گا۔"
دریاؤں پر تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا "54 مشترکہ دریا ہندوستان اور بنگلہ دیش کو جوڑتے ہیں۔ ہم سیلاب کے انتظام، پیشگی وارننگ، پینے کے پانی کے منصوبوں پر تعاون کر رہے ہیں۔ ہم نے 1996 کے گنگا آبی معاہدے کی تجدید کے لیے تکنیکی سطح پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں دریائے تیستا کے تحفظ اور انتظام پر بات چیت کے لیے ایک تکنیکی ٹیم جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی پیداوار سے لے کر مسلح افواج کی جدید کاری تک ہر چیز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، بنیاد پرستی اور پرامن سرحدی انتظام پر اپنی مصروفیات کو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔ ہمارا بحر ہند کے خطے کے لیے بھی یہی وژن ہے۔ ہم انڈین پیسیفک اوشین انیشیٹو میں شامل ہونے کے بنگلہ دیش کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم بی آئی ایمایس ٹی ای سی سمیت دیگر علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ ثقافت اور لوگوں کے درمیان متحرک تبادلے ہمارے تعلقات کی بنیاد ہیں۔ ہم نے اسکالرشپ، تربیت اور استعداد کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان طبی علاج کے لئے بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والے لوگوں کے لئے ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کرے گا۔ بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے ہم نے رنگ پور میں ایک نیا اسسٹنٹ ہائی کمیشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا "بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی ساجھیدار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ میں ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنگلہ دیش کے بنگ بندھو کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ بنگلہ دیش 2026 میں ترقی پذیر ہونے جا رہا ہے۔ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کو "سونار بنگلہ" کی قیادت دینے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر 'ترقی یافتہ ہندوستان 2047' اور 'اسمارٹ بنگلہ دیش 2041' کی قراردادوں کو کامیابی تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے اس شام کے میچ کے لیے میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اپنے بیان میں محترمہ حسینہ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی تعلقات کو یاد کیا اور بنگلہ دیش کی ترقی پذیر ملک بننے کی خواہش کو پورا کرنے میں ہندوستان کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے مسٹر مودی کو ڈھاکہ کے دورے کی دعوت دی۔
ہندوستان-بنگلہ دیش دو طرفہ سربراہی اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا کہ آج صبح وزیر اعظم شیخ حسینہ کا راشٹرپتی بھون کے صحن میں باضابطہ استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئیں۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی اس سے پہلے، بجٹ پر بحث کے دوران، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "ہم بجٹ کی مذمت کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے: منوج سنہا

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا جموں وکشمیر بجٹ ہماری مجموعی ترقی پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تمام طبقوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے موصوف لیفتیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: 'میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا مشکور ہوں، کل ملک کے پارلیمنٹ میں تاریخی بجٹ پیش کیا گیا'۔

...مزید دیکھیں
قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

قوم کی خدمت کے لئے آئی آئی سی سی کے صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں:ماجد تالیکوٹی

لکھنؤ:24جولائی(یواین آئی)انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے صدار تی امیدوار اور معروف کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہا کہ میں قوم کی خدمت کرنا چاہ رہا ہوں اور یہی وجہ ہے کہ صدارتی عہدے کا امیدوار ہوں گذشتہ دیر شب لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع تاج محل ہوٹل میں آئی آئی سی سی کے انتخابات کے حوالے سے منعقد ایک میٹنگ میں سماج کے سرکردہ لوگوں اور اسلامک سنٹر کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے دو قوموں کے مابین دوریاں ہیں یہ دوریاں ختم ہونی چاہیے مسلم تعلیمی میدان میں پیچھے ہے یہ پسماندگی ختم ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے مسٹر لیمی دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور ایف ٹی اے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ٹویٹر پر لکھا: "برطانوی خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی کا پرتپاک استقبال، وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہيں۔

...مزید دیکھیں
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق شوریہ ایئر لائنز کا یہ 9N-AME طیارہ کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔

...مزید دیکھیں
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی خاتون ٹیم نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی خاتون ٹیم نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی

دمبولا, 24 جولائی (یو این آئی)پاکستان کی خاتون ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا ریکارڈبھی حاصل کرلیا۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک نان کمشنڈ افسر (این سی او) زخمی ہوا۔

...مزید دیکھیں
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی خاتون ٹیم نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کی خاتون ٹیم نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی

24 Jul 2024 | 3:28 PM

دمبولا, 24 جولائی (یو این آئی)پاکستان کی خاتون ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا ریکارڈبھی حاصل کرلیا۔

image