SportsPosted at: Aug 8 2024 9:05PM مودی نے اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پیرس اولمپکس میں اسپین کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، "ایک کارنامہ جسے آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسہ کا تمغہ جیتا! یہ اور بھی خاص ہے کیونکہ اولمپکس میں یہ ان کا لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔