NationalPosted at: Aug 9 2024 10:00AM وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو دی مبارکباد
نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے جمعہ کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ ’’نیرج چوپڑا ایک بہترین انسان ہیں، انہوں نے بار بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان بہت خوش ہے کہ وہ ایک اور اولمپک کامیابی کے ساتھ واپس آرہا ہے۔ چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ وہ لاتعداد ایتھلیٹس کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔