NationalPosted at: Sep 24 2016 4:22PM تینوں افواج کے سربراہ کی مودی سے ملاقات
modi نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ، فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا اور بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کے بی سنگھ نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا دہلی سے باہر ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکے اور ان کی جگہ نائب ایڈمرل سنگھ میٹنگ میں شریک ہوئے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے اس ملاقات کو باقاعدہ میٹنگوں کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ فوجی سربراہ مختلف مسائل پر وزیر اعظم کو معلومات دیتے رہتے ہیں لیکن باخبر ذرائع گذشتہ اتوار کو جموں و کشمیر کے اري سیکٹر میں فوج کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد اعلی سطح پر ہو رہی ملاقاتوں کے پیش نظر اس میٹنگ کو اہم قرار دے رہے ہیں۔ اس حملے کے بعد سے اعلی سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اسی کڑی میں فوج سربراہان کی آج وزیر اعظم کے ساتھ یہ میٹنگ ہوئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔ 1540