RegionalPosted at: Jan 19 2025 8:28PM وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری
لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مہاکمبھ میلہ علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کی پوری جانکاری لی۔
یوگی نے وزیر اعظم کو پورے حقائق سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے وقت رہتے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اورحالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہیں۔
وزیر اعلی نے واقعہ کے بعد آگ کی زد میں آئے علاقے کا دورہ کیا اور جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام چار بجے مہاکمبھ میلہ کے سیکٹر 19 میں واقع گیتا پریس کے پنڈال سمیت دیگر کچھ کیمپوں میں آگ لگ گئی تھی۔ موقع پر فوری کاروائی کرتے ہو ئے آگ پر قابو پایا گیا۔ پریاگ راج کے ڈی ایم رویندر کمار مندر نے کہا کہ آج شام تقریبا ساڑھے چار بجے کمبھ حلقے کے سیکٹر 19 میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔
یواین آئی۔ولی