NationalPosted at: Aug 6 2024 8:05PM ہندوستانی شہریوں کو لیبیا کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ
نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) لیبیا میں موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے منگل کے روز ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہاں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
لیبیا کے حوالے سے 23 مئی 2016 کی پریس ریلیز میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں کے وہاں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ نظرثانی شدہ ایڈوائزری میں ہندوستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لیبیا کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر لیبیا کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اس وقت لیبیا میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں، سڑک کے ذریعے بین ریاستی سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طرابلس میں واقع ہندوستانی سفارتخانے کے رابطہ نمبر 218943992046 پر رابطہ کریں۔
یو این آئی۔ م ش۔