NationalPosted at: Aug 26 2016 7:48PM کیجریوال نے مدر ٹریسا کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مدر ٹریسا کی سالگرہ پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا ’مدر ٹریسا کی سالگرہ پر میں ان کے تئیں تہہ دل سے احترام کا اظہارکرتا ہوں‘۔ مسٹر کیجریوال اور دہلی کے وزیر داخلہ ستیندر جین روم کے ویٹیکن میں مدر ٹریسا کو سینٹ کی ڈگری پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں شرکت کی خاطر دو ستمبر کو وہاں جائیں گے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی اس موقع پر ویٹیکن میں موجود رہیں گی۔ مسٹر کیجریوال کےروم دورہ کو گوا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک خاص فرقہ کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیتھولک فرقہ کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نوبل انعام یافتہ آنجہانی مدر ٹریسا کو چار ستمبر کو ویٹیکن میں ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ’سینٹ‘ کی ڈگری پیش کرنے کی رسم ادا کریں گے۔ یو این آئی۔س ا