NationalPosted at: Dec 11 2024 4:45PM اے اے پی دہلی اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی: کیجریوال
نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے امکان پر مکمل روک لگاتے ہوئے بدھ کو اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات اپنے دم پر لڑے گی سابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، "عام آدمی پارٹی دہلی میں یہ الیکشن اپنے طور پر لڑے گی۔"
مسٹر کیجریوال نے کہا، ’’کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یواین آئی۔الف الف