EntertainmentPosted at: Sep 6 2024 6:12PM معروف اداکارہ کیٹرینہ کیف شیاؤمی انڈیاکی برانڈ ایمبسڈر مقرر
ممبئی،7ستمبر(یواین آئی) معروف اداکارہ کیٹرینہ کیف نے مشہور عالم ٹیک برانڈوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری کی ہے اداکارہ اب انٹرپرینیور برانڈ کی مختلف مصنوعات کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر نظرآئیں گی، جس میں اسمارٹ فون، ٹی وی، ٹیبلٹ کی وسیع رینج شامل ہے کیٹرینہ کیف کی جدت اور انداز اس عمدگی سے مطابقت رکھتا ہے جو برانڈ کا بنیادی جوہر ہے، جو اداکارہ کو اس مقام کے لیے مکمل بناتی ہے کیٹرینہ کیف نے اس سلسلے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے وقت میں اس برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے پر "پرجوش" ہیں جب کمپنی "لوگوں کی زندگی میں حیرت انگیز تجربات لانے کی دہائی کا جشن منا رہی ہے۔" اداکارہ نے شیاؤمی(Xiaomi) کی جدت سے وابستگی کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "ایک ایسے برانڈ کا حصہ بننا بہت اچھا لگتا ہے جو مسلسل ترقی کر رہا ہے اور اس کی شاندار میراث میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔"
کیٹرینہ کیف ایک انٹرپرینیور کی شکل میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس کا حسن افزا برانڈ 'کے بیوٹی' اس کی ٹیگ لائن” اِٹس کے ٹو بی یو“ کے ساتھ ہندوستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بین الاقوامی منڈیوں پر بھی اپنی چھاپ چھوڑ رہا ہے۔ حال ہی میں یہ برانڈ متحدہ عرب امارات کے بازار میں داخل ہوا، جہاں انھیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف