RegionalPosted at: Oct 22 2016 4:11PM یاسین ملک کو طبی امداد فراہم کرنے کے مطالبے کو لیکر سری نگر میں احتجاج
سری نگر ، 22اکتوبر (یو ا ین آئی) سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سیول لائنز میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے احتجاجیوں کے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ طرفین کے مابین جھڑپوں کے بعد سیول لائنز خاص طور پر جے کے ایل ایف کے گڈھ ’مائسمہ‘ میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کی گئیں۔ سیول میں صورتحال نے اُس وقت کشیدہ رخ اختیار کیا جب ہفتہ کو بعد از دوپہر یاسین ملک کو مناسب طبی امداد فراہم کے حق میں لوگوں کا ایک گروپ بڈشاہ چوک میں سڑکوں پر نکل آیا۔ مسٹر ملک کی رہائی کا مطالبہ کررہے ان احتجاجیوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے سڑک پر دھرنا دیا۔ تاہم جب احتجاجیوں نے مین چوک کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جاری۔یو این آئی ظ ح بٹ