InternationalPosted at: Aug 9 2024 10:05AM اسرائیل نےجنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی
یروشلم، 9 اگست (یو این آئی) اسرائیل نے جمعہ کی صبح قطر، مصر اور امریکی ثالثوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 15 اگست کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک وفد بھیجے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو ’’فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے بھیجا جائے گا۔‘‘
یہ اعلان تینوں ممالک کے ثالثوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل اور حماس سے مجوزہ معاہدے میں باقی تمام کمیوں کو ختم کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل درآمد کے لیے 15 اگست کو دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی گئی۔
یو این آئی۔ این یو۔