NationalPosted at: Aug 9 2024 4:12PM غیر قانونی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جا ری: جے شنکر
نئی دہلی، 9 اگست ( یو این آئی ) حکومت نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایجنٹ لوگوں کو بیرون ملک بھیج رہے ہیں اور حکومت کو اس کا علم ہے، اس لیے اس سلسلے میں کارروائی کی جا رہی ہے اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جو غیر قانونی طور پر پیسہ بیرون ملک بھیجنے کا کام کر رہے ہیں اور ان کی فہرست حکومت کے پاس ہے۔ سی بی آئی کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ غیر قانونی طور پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجے جانے کے معاملے پر حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ایپ بھی بنایا ہے جس میں اتھارائزڈ ایجنٹس کے بارے میں اطلاعات فراہم کی گئی ہیں تاہم لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور ان کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ہے جو غیر قانونی طور پر روس گیا تھا۔ ان معاملات میں کچھ مزید معلومات ہیں اور کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر روس بھیجے گئے نوجوانوں کو واپس لانے کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کئی معاملات پائے گئے ہیں اور سب سے زیادہ تعداد آندھرا پردیش سے ہے۔ اس طرح کی شکایات دیگر ریاستوں سے بھی موصول ہوئی ہیں اور یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے، اس لیے حکومت اس سمت میں سنجیدگی سے کارروائی کر رہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔