image
Saturday, Oct 12 2024 | Time 09:48 Hrs(IST)
National

ہردیپ پوری نے سکھوں پر تبصرے کے لئے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ہردیپ پوری نے   سکھوں پر  تبصرے  کے لئے راہل  گاندھی کو  تنقید کا نشانہ بنایا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان میں سکھوں کے بارے میں دیئے گئے تبصرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ لاعلمی یا علم کی کمی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں مرکزی وزیر کا یہ ردعمل امریکہ کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں دشواری کا سامنا ہے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ جب وہ (مسٹر گاندھی) اس طرح کے موضوعات پر بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ایک نیا، بلکہ خطرناک بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی پر بیرون ملک ہندوستان کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا "جب راہل گاندھی اپوزیشن کے لیڈر نہیں تھے، تو انہوں نے اپنے الفاظ میں کبھی سختی نہیں دکھائی۔ وہ جہالت یا علم کی کمی سے ایسا بولتے ہیں ۔ کچھ حساس مسائل ہیں جن میں ہماری قومی شناخت، اتحاد اور تنوع میں اتحاد کی طاقت شامل ہے۔
مسٹر پوری نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ یہ حکومت سکھ برادری کے مسائل اور خدشات کو دور کرنے کے لیے اپنے راستے سے ہٹ کر کام کیا ہے . "مجھے نہیں لگتا کہ سکھوں نے 1947 کے بعد سے ہماری تاریخ میں کبھی اتنا محفوظ اور احترام محسوس کیا ہے۔"
انہوں نے کانگریس پر 1984 میں سکھ برادری کے خلاف نسل کشی کا الزام بھی لگایا، جس میں 3000 بے گناہ لوگوں کی جانیں گئی تھیں ۔
یو این آئی ۔ع خ

خاص خبریں
امریکہ نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کیں

واشنگٹن، 12 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے پیش نظر ایران کی توانائی کی تجارت کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا محکمہ خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "محکمہ ایرانی پٹرولیم تجارت سے وابستہ چھ اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے اور چھ جہازوں کو بلاک شدہ اثاثوں کے طور پر شناخت کر رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درمیان، ٹریژری محکمہ"ایک قرارداد جاری کر رہا ہے جو ایران میں پیٹرولیم یا پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم کسی بھی شخص کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا۔

...مزید دیکھیں
نیشنل کانفرنس نے حکومت کا دعویٰ پیش کیا، بدھ کو حلف برداری کی تقریب کا امکان : عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس نے حکومت کا دعویٰ پیش کیا، بدھ کو حلف برداری کی تقریب کا امکان : عمر عبداللہ

سری نگر11 اکتوبر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے لئے دعویٰ پیش کیا  ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ بدھ کو حلف برداری کی تقریب ہوگی جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کی شام کو مرکزی زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی ۔

...مزید دیکھیں
مرمو، مودی لال قلعہ  پر وجے دشمی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

مرمو، مودی لال قلعہ پر وجے دشمی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) شری دھارمک لیلا کمیٹی کے زیراہتمام کل قومی دارالحکومت دہلی میں وجے دشمی (دسہرہ) پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے کمیٹی کی طرف سے آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق راون دہن کا پروگرام کل لال قلعہ کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے وجے دشمی کے موقع پر راجدھانی میں کئی مقامات پر راون دہن کے پروگرام کے ساتھ دسہرہ میلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
نوئل ٹاٹا ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیئرمین

نوئل ٹاٹا ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیئرمین

ممبئی 11 اکتوبر (یو این آئی) آنجہانی رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی نوئل نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کے مختلف ٹرسٹوں کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین بھی نامزد کیا گیا ہے ٹاٹا ٹرسٹ کے مختلف ٹرسٹوں کے ٹرسٹیوں نے جمعہ کو یہاں ایک مشترکہ میٹنگ کی انہوں نے ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین رتن این ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور نہ صرف ٹاٹا گروپ بلکہ ملک کی تعمیر کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کے اسپیکر کی عوام کو دسہرہ کی مبارکباد

لوک سبھا کے اسپیکر کی عوام کو دسہرہ کی مبارکباد

نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دسہرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد د پیش کی  اپنے پیغام مبارکباد میں مسٹر برلا نے کہا کہ "وجے دشمی" یعنی "دسہرہ" کے مقدس تہوار پر آپ سب کو نیک خواہشات  یہ تہوار، جو نو دن کے تپسیا کے بعد آتا ہے، ہمارے ملک کے روحانی اور ثقافتی ورثے کی ایک بھرپور شکل ہے  وجے دشمی کا یہ تہوار بدی پر نیکی کی جیت اور برائی پر اچھائی کی فتح کی ہماری لازوال اقدار کی علامت ہے وجے دشمی کے دن، مریادا پرشوتم بھگوان شری رام نے راون پر اور ماں درگا نے مہیشاسور پر فتح حاصل کی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور لاؤس ثقافتی تعلقات کریں گے مضبوط

ہندوستان اور لاؤس ثقافتی تعلقات کریں گے مضبوط

وینتیانے، 11 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر آج یہاں لاؤس کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا انہوں نے 21ویں آسیان-ہندوستان اور 19ویں مشرقی ایشیائی چوٹی کانفرنسوں کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر لاؤس کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی دونوں وزرائے اعظم نے ہندوستان-لاؤس تہذیبی اور عصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ثمر آور بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
اداکار سیاجی شندے این سی پی (اجیت پوار) پارٹی میں شامل

اداکار سیاجی شندے این سی پی (اجیت پوار) پارٹی میں شامل

ممبئی ، 11 اکتوبر ( یو این آئی ) مہاراشٹر مین جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب ہیں، ریاست کی سیاست میں کئی پیش رفت نے زور پکڑا ہے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا  اس الیکشن کے پس منظر میں ریاست کی تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے سخت محنت شروع کر دی ہے کئی رہنما حلقوں میں مارچ کر رہے ہیں اور جلسے اور اجتماعات ہو رہے ہیں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ عام انتخابات کی دوڑ میں کئی رہنما ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں داخل ہو رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے اسرائیل پر میزائل حملہ کرنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کیں

12 Oct 2024 | 9:46 AM

واشنگٹن، 12 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے پیش نظر ایران کی توانائی کی تجارت کو نشانہ بناتے ہوئے پابندیوں کا اعلان کیا محکمہ خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "محکمہ ایرانی پٹرولیم تجارت سے وابستہ چھ اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے اور چھ جہازوں کو بلاک شدہ اثاثوں کے طور پر شناخت کر رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درمیان، ٹریژری محکمہ"ایک قرارداد جاری کر رہا ہے جو ایران میں پیٹرولیم یا پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم کسی بھی شخص کے خلاف پابندیاں عائد کرے گا۔"

image