image
Wednesday, Jul 24 2024 | Time 14:04 Hrs(IST)
National

حجاج کرام کی آج سے وطن واپسی شروع ، 378 حاجی دہلی پہنچے

حجاج  کرام کی آج سے وطن واپسی شروع  ،   378 حاجی دہلی پہنچے

نئی دہلی، 22 جون ( یو این آئی ) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے حج 2024 مکمل کیا اور فریضہ حج ادا کرنے کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت آج 378 حاجی سعودی ایئرلائنز کی پہلی پرواز سے دہلی پہنچے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج شام 5 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ایئر لائن کی پرواز سے اترنے والے حاجیوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ انہوں نے تمام حاجیوں کو وطن واپسی پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے تقریباً 19 لاکھ افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ہندوستان سے سفر حج پر جانے والوں کی تعداد 1,39,964 ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانے والوں کی تعداد 16,443 ہے ۔ ان میں دہلی سے 3065 حاجی، مغربی اتر پردیش سے 9567، ہریانہ سے 1345، اتراکھنڈ سے 1038، پنجاب سے 251 اور چنڈی گڑھ سے 36 عازمین شامل ہیں ۔ وہیں جن حاجیوں نے اپنی پسند کے مطابق دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ کا انتخاب کیا، ان میں سے 393 بہار سے، 498 جموں و کشمیر سے، 3 گوا سےاور 3 مدھیہ پردیش سے ہیں ۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک نان کمشنڈ افسر (این سی او) زخمی ہوا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد24جولائی(یواین آئی)پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

لانژو، 24 جولائی (یو این آئی) شمال مغربی چین کے گانسو صوبے کے لونگنان شہر میں طوفانی بارش نے بدھ کی صبح 3 بجے تک 13,400 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جب کہ 5,622 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

پیرس، 24 جولائی (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ افراتفری سے بچنے کے لیے اولمپک کھیلوں کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن ارکان کا احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن ارکان کا احتجاج

24 Jul 2024 | 1:39 PM

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) یونین بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ کو عوام مخالف قرار دیا۔

پولیس تصادم کے دوران دو ملزمین گولی لگنے سے زخمی

24 Jul 2024 | 1:33 PM

پرتاپ گڑھ، 24 جولائی (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹی پولیس مع سواٹ ٹیم مشترکہ کارروائی کے تحت گزشتہ 23/24 جولائی کی شب تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے اجتماعی عصمت دری کے دو ملزمین کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر ان کے قبضے سے دو 315 بور کا طمنچہ کارتوس و بائک برآمد کیا۔

image