image
Monday, Feb 17 2025 | Time 12:13 Hrs(IST)
Sports

چھتیس گڑھ میں پہلی مرتبہ پی جی ٹی آئی، انعامی رقم 15.66 کروڑ

چھتیس گڑھ میں پہلی مرتبہ پی جی ٹی آئی، انعامی رقم 15.66 کروڑ

نئی دہلی، 13جنوری(یو این آئی) چھتیس گڑھ میں پہلی مرتبہ پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کا آغاز 11 فروری سے ٹولی گنج کلب، کولکاتہ میں ہوگا  بعدازاں سیزن کے پہلے نصف حصے میں فروری سے لے کر اپریل تک لگاتار 11ہفتوں تک گولف کے مقابلے ہوں گے جس کی مجموعی انعامی رقم 15.66 کروڑروپے (انڈین اوپن کو چھوڑ کر) ہوگی 2025 سیزن کے پہلے نصف کے لئے اس پرکشش اور دلچسپ شیڈول کا اعلان یہاں لیجنڈری کرکٹر اور پی جی ٹی آئی کے چیئرمین کِپل دیو نے کیا۔

کِپل دیو نے کہا کہ ہم پی جی ٹی آئی میں سیزن کے پہلے نصف کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں جس میںگزشتہ برس کے مقابلے زیادہ ایونٹس اور پیشہ ور افراد کے لئے زیادہ انعامی رقومات مختص کی گئی ہےں۔

پی جی ٹی آئی نے اب تک ہندوستان میں 16 ریاستوں، 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور قومی دارالحکومت کے زیر انتظام علاقہ دہلی میں تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔

image