image
Saturday, Feb 15 2025 | Time 09:27 Hrs(IST)
National

پائیدار عالمی امن کا قیام انصاف انسانی حقوق مذاہب کے احترام کے بغیر نا ممکن

پائیدار عالمی امن کا قیام  انصاف انسانی حقوق مذاہب کے احترام کے بغیر نا ممکن

گلوبل پیس کانفرنس دہلی سے مختلف ممالک کے سفرا اور ممتاز شخصیات کاخطاب
نئی دہلی،25جنوری(یواین آئی) پائیدار عالمی امن کا قیام انصاف انسانی حقوق مذاہب کے احترام کے بغیر ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار آج شام انڈو مڈلسٹ کلچرل فورم کے زیر اہتمام گلوبل پیس کانفرنس و ایوارڈز کی تقسیم کے لئے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کیاسلمان خورشید سابق وزیر خارجہ حکومت ہند نے تقریب کی صدارت کی
انہوں نے کہا کہ آج دنیا امن کی تلاش کر رہی ہے خوشحالی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور نئی نسل کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ضرورت ہے کہ ایک مشترکہ ایجنڈے کے تحت ہم کام کریں روابط کو بڑھانے ایکدوسرے کو سمجھنے کے لیے وسائل کا بہتر استعمال ضروری ہے آج دنیا امن و سکون کی تلاش کر رہی ہے ہمارے تہذیبی مذہبی تاریخی ورثہ کی حفاظت اور ملک کی شناخت کے ساتھ ہم زندہ ہیں انہوں نے شعر پڑھا"ہم لائیں ہے طوفان سے کشتی نکال کر۔ بچوں اس وطن کو رکھنا سنبھال کر۔آج انسانی اخوت اور جذبہ کو پروان چڑھانے کےساتھ ساتھ ایکدوسرے کے جذبات اور احساسات کو کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر ہائی کمشنر ساوتھ افریقہ پروفیسر ایل سوک لال کو مہاتما گاندھی گلوبل پیس ایوارڈ حاصل کیا انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ساوتھ افریقہ اور ھندوستان نے آزادی کے لیے ایک ساتھ تحریک کا آغاز کیا تھا مہاتما گاندھی ساوتھ افریقہ میں نسلی تعصب اور غلامی کے خلاف اس عظیم جدوجہد کا حصہ تھے ساوتھ افریقہ کی اسی تحریک نے ان کو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے اور ملک کو آزادی دلانے کا جذبہ پیدا کیا تھا تشدد کے مقابلے میں عدم تشدد کے ساتھ دنیا کی دو مشترک تحریکات تھیں جنہوں نے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب رہے آج بھی ساوتھ افریقہ انسانی حقوق ظلم اور تشدد کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے اسرائیل کی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف ساوتھ افریقہ نے عالمی عدالت میں انصاف کے لئے مقدمہ درج کراتے ہوئے نتن ہاتھ کو عالمی مجرم قرار دینے میں کامیابی حاصل کی انہوں نے عالمی قوتوں کے عدم توازن کے رحجان کو ختم کریں اور منفی ایجنڈہ پھیلانے سے گریز کریں ساوتھ افریقہ ہمیشہ بلا لحاظ مذاہب اور ملک مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلانے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گا۔
کے سی تیاگی سابق یم پی وجنرل سکریٹری نے کہا کہ رودادی کو فروغ دینے کے لیے ہم اس مشن کے ساتھ رہیں گے - سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند آج امن دنیا کی ضرورت ہے اور تمام ممالک کو عالمی قیام امن کے لئے اپنی طاقت کے لحاظ اثرات کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے اسرائیل فلسطین کے درمیان حالیہ جنگ میں عالمی قوتوں کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف سنگین خاموشی اور نسل کشی کے خلاف لب کشائی سے گریز پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام حدود کو توڑنے اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کو بالائے طاق رکھنے والے ملک کے خلاف اجتماعی طور پر فیصلے نہیں کئے گئے ان حالات میں ضروری ہے کہ تمام ادارے سیاسی سماجی مذہبی تنظیمں اور ہر ملک میں امن بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کا ساتھ دیا جائے ۔رکن پارلیمنٹ جناب محب اللہ ندوی نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں جس کو بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا دھرم کے نام پر تعصب نفرت کے ماحول کو پروان چڑھانے اور مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس ماحول کو بدلنے کے لیے ایک اور تحریک کے آغاز کی ضرورت ہے ج-
جاوید علی یم پی راجیہ سبھا نے مختلف ممالک کے درمیان آپسی رشتوں کے قیام کے لئے ایکدوسرے کی تہذیب اور ثقافت کو جاننا ضروری ہے انڈو مڈلسٹ کلچرل فورم کے زیر اہتمام گلوبل پیس کانفرنس پر انہوں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ امن کے محاذ پر ڈٹے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے خوشحالی اور انسانی حقوق ہماری بنیادی ترجیح ہے صدر شروانی دھرم سنسد گوسوامی سوشل جی مہاراج مہا منڈلییشور نے کہا کہ آج دنیا کو تمام مذاہب کا احترام کرنے کا درس دینے کی ضرورت ہے نفرت کی چنگاری کو آگ لگانے میں دیر نہیں لگتی لیکن امن کا قیام ایک صبر آزما جدوجہد ہے ہر شخص کی خواہش ہے کہ امن قائم ہو سماج اور ملک ترقی کرے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم ایکدوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرین دکھ سکھ میں ساتھی بنیں انہوں نے یاد دلایا کہ ان کے سنسد نے ترکیمیں جب زلزلہ آیا تھا الوقت سنسد کے ارکان نے مصیبت زدگان کی وہاں جا کر مدد کی تھی چیرمین آئ یم سی آر و سابق رکن پارلیمنٹ جناب محمد ادیب نے بھی مخاطب کیا قبل ازیں صدر انڈو مڈلسٹ کلچرل فورم انڈیا نے فورم کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی-
اس موقع پر مہاتما گاندھی پیس ایوارڈ ڈاکٹر اعراج الہی سفیر اسلامی جمہوریہ ایران، محد الحسن جابر الجابر سفیر قطر،نذر مرجان محمد العسدی سفیر اعراق، جمہوریہ ماریشس کا ایوارڈ ان کے نمائندے ہائی کمشنر مسز محیرہ ،ڈاکٹر معاذن المسعودی سفیر عرب لیگ،احمد یلڈز پولیٹیکل کونسلر برائے جمہوریہ ترکی کے علاوہ ہندوستان کی ممتاز شخصیات جناب سلمان خورشید سابق وزیر خارجہ ،انجئنیر سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند جناب محد ادیبب ،پروفیسرکے پی فیبئان سابق سفیر قطر، کے سی تیاگی ، محب اللہ ندوی، جاوید علی ،گو سوامی سوشل جی مہاراج مہا منڈلییشور ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ ،شاہد صدیقی چئیرمین بپیڈ سٹل انفرا کو نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائےامن 2025 دیا گیا۔انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ملک اور بیرون ممالک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔م ا

خاص خبریں
خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

خواتین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگادیں: مرمو

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہر عورت سے کہا کہ وہ ہمتی بنیں، بڑے خواب دیکھیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور صلاحیت کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے کئی فیصلے

واشنگٹن، 14 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور امریکہ نے توانائی، دفاع، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور تجارت کے شعبوں میں شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کئی ٹھوس فیصلے کئے ہیں اور ان کی باہمی تجارت کو پانچ سالوں میں 500 بلین ڈالر کی سطح تک لے جانے کے ایک انتہائی پرجوش منصوبے کے ساتھ ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹیرف اور تجارت پر تعمیری بات چیت

واشنگٹن 14 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیرف اور تجارت کے حوالے سے کافی تعمیری بات چیت ہوئی اور دونوں رہنما باہمی طور پر فائدے مند تجارتی معاہدے پر کام کرنے پر متفق ہوئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم مودی کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

راہل گاندھی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اگلی سماعت 18 مارچ کو ہوگی

للت پور، 14 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر پارلیمانی زبان کے الزام کے خلاف دائر درخواست پر للت پور کی عدالت میں سماعت کی اگلی تاریخ 18 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 دہشت گردہلاک

اسلام آباد، 14 فروری (یو این آئی) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

...مزید دیکھیں
اراکین   ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے  میں  رہکر  مسائل    اٹھائیں، منصوبہ بند  خلل ڈالنے  سے باز رہیں : برلا

اراکین ایوان میں ضابطے ، طریقہ کار اور کنونشن کے دائرے میں رہکر مسائل اٹھائیں، منصوبہ بند خلل ڈالنے سے باز رہیں : برلا

نئی دہلی / چندی گڑھ ، 14 فروری (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے معیاری قانون سازی کے مسودے کی اہمیت اور قانون سازی کے عمل میں منتخب نمائندوں کے ان پٹ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

بی ایس این ایل نے 2007 کے بعد پہلی بار 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا

نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) پبلک سیکٹر کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے 2007 کے بعد پہلی بار رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 262 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔

...مزید دیکھیں

رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں چھ وکٹ سے گجرات جائنٹس کی شکست

14 Feb 2025 | 11:46 PM

بڑودہ، 14 فروری (یو این آئی) ریچا گھوش (ناٹ آؤٹ 64) اور ایلیس پیری (57) کی تیز نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعہ کے روز ویمنس پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گجرات جائنٹس کو 9 گیند باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بپی لہری: ڈسکو کنگ کے طور پر شناخت بنائی

14 Feb 2025 | 3:35 PM

(15فروری برسی کے موقع پر )ممبئی، 14 فروری (یو این آئی)بالی وڈ میں بپی لہری ان موسیقاروں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے فلمی موسیقی آلات کے استعمال کے ساتھ فلمی موسیقی میں مغربی موسیقی کو ملا کر ’ڈسکو تھیک‘ کی ایک نئی صنف تیار کی۔

اتر پردیش کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا

13 Feb 2025 | 10:43 PM

لکھنؤ، 13 فروری (یو این آئی) اتر پردیش کی مرد ہاکی ٹیم نے 38ویں قومی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانٹے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

...مزید دیکھیں
image