InternationalPosted at: Aug 9 2024 10:03AM وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 15 فلسطینیوں کی موت
غزہ، 9 اگست (یو این آئی) وسطی غزہ پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے رہائشی علاقے پر جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 فلسطینی مارے گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی طبی ذرائع نے دی۔
فلسطینی طبی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ سول ڈیفنس فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت 15 فلسطینیوں کی لاشیں مقامی اسپتالوں میں منتقل کیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
غزہ میں صحت کے افسران نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 فلسطینی ہلاک اور 77 دیگر زخمی ہوئے، جس سے اکتوبر 2023 میں فلسطینی اسرائیل تنازع شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39,699 اور زخمیوں کی تعداد 91,722 ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔