SportsPosted at: Sep 10 2024 10:04AM شام نے ہندوستان کو 3-0 سے شکست دے کر انٹر کانٹی نینٹل کپ کا خطاب جیتا
حیدرآباد، 10 ستمبر (یو این آئی) شام نے پیر کی دیر رات یہاں کے جی ایم سی بالیوگی گچی باولی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کو 3-0 سے شکست دے کر انٹرکانٹینینٹل کپ 2024 کے چمپئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔
تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے شام کو فاتحین کی ٹرافی پیش کی۔
شامی کپتان محمود المواس کو سید عبدالرحیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔