SportsPosted at: May 15 2024 10:51PM نیرج چوپڑا نے فیڈریشن کپ میں گولڈ اور ڈی پی مانو نے چاندی کا تمغہ جیتا
بھونیشور، 15 مئی (یو این آئی) اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے بدھ کو فیڈریشن کپ 2024 ایتھلیٹکس میٹ کے مردوں کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں 82.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
آج یہاں کلنگا اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے میں ڈی پی منو نے 82.06 میٹر کی کوشش کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ اتم بالا صاحب پاٹل نے 78.39 میٹر کی کوشش کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی کوشش میں 82 میٹر کی تھرو کی جبکہ ڈی پی مانو نے ایونٹ کا آغاز 82.06 میٹر کے تھرو سے کیا جو ان کا ایونٹ میں بہترین تھرو بھی تھا۔