EntertainmentPosted at: Dec 9 2024 10:38AM اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2 دی رول' کی باکس آفس پر سونامی، 529 کروڑ روپے کمائے
ممبئی، 9 دسمبر (یو این آئی) جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2 دی رول' نے ہندوستانی مارکیٹ میں 529 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی ہے۔
'پشپا 2: دی رول' اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی، جسے دیکھنے کے لیے ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا۔ 'پشپا 2: دی رول' اپنی ریلیز کے بعد سے ہر روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔
سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا 2 دی رول کی خصوصی اسکریننگ 4 دسمبر کو ہوئی تھی۔ اس فلم نے اسپیشل اسکریننگ میں 10.1 کروڑ روپے کمائے۔
اللو ارجن کی 'پشپا 2: دی رول' باکس آفس پر کمائی کی سونامی لے کر آئی ہے۔ 'پشپا 2' کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق پشپا 2 دی رول نے اپنے پہلے دن 164.25 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے دوسرے دن 93.8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم تیسرے دن 119.25 کروڑ، چوتھے دن اتوار کو تیلگو میں 44 کروڑ روپے، ہندی میں 85 کروڑ روپے، تمل میں 9.5 کروڑ روپے، کنڑ میں 1.1 کروڑ روپے اور ملیالم میں 1.9 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس طرح اس فلم نے 529 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ فلم پیر تک 600 کروڑ روپے کما لے گی۔
پشپا: دی رائز کا سیکوئل پشپا 2: دی رول میں اللو ارجن پشپا راج اور رشمیکا مندانا سری والی کے کردار میں واپس آگئے ہیں۔ اس فلم میں فہد فاصل کا بھی اہم کردار ہے اس فلم کو مائتھری مووی میکرز اور سوکمار رائٹنگس نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا میوزک ٹی سیریز نے دیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف