image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 17:36 Hrs(IST)
International

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی کے الزام کی زبردست بازگشت، ووٹرو پر پکڑ بڑھی

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی کے الزام کی زبردست بازگشت، ووٹرو پر پکڑ بڑھی
trump

نیو ٹاون، 22 اکتوبر(رائٹر/یو این آئی)ا مریکی صدارت انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے اپنی حریف ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن پر امریکی ووٹرون کے نزدیک برتری حاصل کر لی ہے۔ رائٹر/ایپسوس کی رائے شماری یہی کہتی ہے۔ اس رائے شماری کے اعدادو شمار میں نہ صرف محترمہ کلنٹن کی سبقت کو تقریباً نصف کر دیا گیا ہے بلکہ وہ یہ بھی دکھاتے ہیں کہ ٹرمپ کے اس استدلال کی ان کی پارٹی کے ممبروں میں زبردست باز گشت ہے کہ 8 نومبر کے الیکشن ان کے خلاف ’’بدعنوانی‘‘ کا نتیجہ ہوگا۔ کل پینی سلوانیہ میں ایک ریلی مین انہوں نے اس دعوے کے ساتھ کہا کہ ’’ یہی وجہ ہے کہ آپ کو آگے بڑھنا ہے اور ووٹ ڈالنا ہے اور نطر رکھنا ہے کیونکہ یہ نظم مکمل طور پر دھاندلی زدہ ہے۔ امریکا میں صدارتی الیکشن اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو ہوں گے۔ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان تین ٹیلی وژن مباحثے ہو چکے ہیں۔ ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تینوں مباحثوں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ رائٹر اور ایپسوس نے 14 تا 20 اکتوچوالیس اور چالیس کے فرق سے محترمہ کلنٹن کو چار فیصد آگے دکھایا تھا۔ سات تا 13 اکتوبر میں یہ فرق 44 اور 37 کا تھا ۔ اوسط قومی جائزے میں محترمہ کلنٹن 48.1 فیصد کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ٹرمپ کو 41.9. فیصد تائید حاصل ہے۔ یعنی محترمہ 6.2 فیصد سے آگے ہیں۔ ابھی بدہ کو امریکی شہر لاس ویگاس میں نیواڈا یونیورسٹی کے ہال میں ہونے والے تیسرے اور آخری مباحثے میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو ’ناسٹی وومن‘ یعنی ناپسندیدہ و ناگوار عورت قرار دیا۔ ان الفاظ کے خلاف امریکا میں احتجاج کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ مختلف ساسی مبصرین نے اِسے ایک نئی سونامی قرار دیا ہے۔ خواتین میں یہ الفاظ ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ کلنٹن کی مقبولیت کا باعث بن رہے ہیں۔ جاری یو این آئی۔ سلام

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

20 Apr 2024 | 5:24 PM

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

سائی لکھنؤ اور کےجی ایم یو کے درمیان کھلاڑیوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مفاہمت نامے

20 Apr 2024 | 5:02 PM

لکھنؤ، 20 اپریل (یو این آئی) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس، لکھنؤ اور کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) نے کھلاڑیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image