SportsPosted at: Dec 11 2024 2:33PM جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی
ڈربن ، 11 دسمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں، ریزا ہینڈرکس 8، رسی وین ڈیر ڈوسن صفر اور میتھیو بریٹکزے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے میدان بدر کیا۔