image
Wednesday, Jul 24 2024 | Time 14:28 Hrs(IST)
National

این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

این ڈی اے حکومت نیٹ دھاندلی میں لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ نقل مخالف قانون کو نوٹیفائیڈ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی میڈیکل کے داخلہ امتحان نیٹ میں دھاندلی میں لیپا پوتی کی کوشش ہے لیکن اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی بھی سطح پر اس معاملے کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔
مسٹرکھڑگے نے کہا کہ حکومت کے وزیر تعلیم اس معاملے میں غلط بیانات دے رہے ہیں، نیا قانون نوٹیفائیڈ ہو گیا ہے جب کہ قانون کل ہی نوٹیفائیڈ ہوا ہے اور اسے فروری میں ہی صدرجمہوریہ کی منظوری مل گئی تھی۔
انہوں نے کہا، "اس گھوٹالے میں بی جے پی چاہے کتنی ہی کوشش کرے، وہ دھاندلی، بدعنوانی اور تعلیمی مافیا کو فروغ دینے کی اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔ اس پر تین حقائق اور تین سوالات ہیں جن کا مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ پہلی حقیقت- پیپرلیک کے خلاف قانون نوٹیفائیڈ نہیں ہواتھا، جب پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قانون نوٹیفائیڈ ہوگیا۔ 13 فروری 2024 میں اس قانون کو صدرجمہوریہ جی کا ایسنس مل گیاتھا لیکن قانون گزشتہ رات کو ہی ناٹیفائیڈ ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مودی حکومت کے وزیر تعلیم نے جھوٹ کیوں بولا کہ قانون نوٹیفائیڈ ہوگیا اور وزارت قانون اور انصاف کو اس کے قوانین بنانے باقی رہ گئے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا، ’’دوسری حقیقت - پہلے وزیر تعلیم پیپر لیک ہونے سے انکار کرتے رہے، پھر جب گجرات، بہار، ہریانہ میں گرفتاریاں ہوئیں، تو وہ کہہ رہے ہیں کہ چونکہ کچھ جگہوں پر مقامی طور پر پیپرلیک ہوئے ہیں اس لئے دوبارہ امتحان نہیں کراسکیں گے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ 2015 میں پری میڈیکل ٹیسٹ میں محض 44 طلباء شامل تھے، اس کے باوجود سپریم کورٹ کے حکم پرچھ لاکھ طلباء کے لئے امتحان دوبارہ کرایا گیا۔ سوال ہے نیٹ پر بھی معزز سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر 0.001 بھی گھپلہ ہوا ہے تو کارروائی ہونی چاہیےلیکن مودی حکومت دوبارہ امتحان کیوں نہیں کروا رہی، جب کہ وزیر تعلیم نے 'گڑبڑی' مان لی ہے۔ تیسری حقیقت - نو دنوں میں این ٹی اے نے تین بڑے امتحانات منسوخ یا ملتوی کر دیے ہیں۔ قانون پاس کروانے کے بعد بھی بی جے پی حکومت والے اترپردیش میں اترپردیش پولیس اور پروموشن بورڈ جس کے تار گجرات کی ایک کمپنی سے جڑے پائے گئے ہیں۔ سوال ہے کیوں پیپر لیک کے خلاف قانون پاس کروانے کے بعد بھی پیپر لیک ہورہے ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں جب 70 پیپر لیک ہوئے، تب مودی حکومت نے اس پر کوئی سخت کارروائی کیوں نہیں کی۔ "
انہوں نے کہا، "نیا قانون لانا بی جے پی کی طرف سے صرف لیپا پوتی ہے۔ جب تک تعلیمی نظام اور خود مختار اداروں کو بی جے پی-آر ایس ایس کی مداخلت اور مضر اثرات سے آزاد نہیں کیا جاتا، یہ دھاندلی، چوری اور بدعنوانی جاری رہے گی۔"
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نئی دہلی وارد، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی بدھ کی صبح قومی دارالحکومت پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

نیپال میں طیارہ حادثے میں 18 افراد ہلاک

کاٹھمنڈو، 24 جولائی (یو این آئی) نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

کپوارہ انکاؤنٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، این سی او زخمی، آپریشن جاری:فوج

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ ایک نان کمشنڈ افسر (این سی او) زخمی ہوا۔

...مزید دیکھیں
حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد: چارمنزلہ عمارت میں آگ،ایک لڑکی جھلس کرہلاک،4افرادشدید طورپر جھلْسے

حیدرآباد24جولائی(یواین آئی)پراناشہرحیدرآباد کے علاقہ کلثوم پورہ میں چارمنزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک لڑکی جھلس کرہلاک اورایک خاندان کے4 افرادشدید طورپر جھلس گئے۔

...مزید دیکھیں
چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

چین کے شمال مغربی صوبے میں شدید بارش سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر

لانژو، 24 جولائی (یو این آئی) شمال مغربی چین کے گانسو صوبے کے لونگنان شہر میں طوفانی بارش نے بدھ کی صبح 3 بجے تک 13,400 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا جب کہ 5,622 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

اولمپکس کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کیا جائے گا: میکرون

پیرس، 24 جولائی (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ افراتفری سے بچنے کے لیے اولمپک کھیلوں کے اختتام تک نئے وزیر اعظم کا تقرر نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

24 Jul 2024 | 2:27 PM

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ "

پولیس تصادم کے دوران دو ملزمین گولی لگنے سے زخمی

24 Jul 2024 | 1:33 PM

پرتاپ گڑھ، 24 جولائی (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹی پولیس مع سواٹ ٹیم مشترکہ کارروائی کے تحت گزشتہ 23/24 جولائی کی شب تصادم کے دوران جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے اجتماعی عصمت دری کے دو ملزمین کے گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر ان کے قبضے سے دو 315 بور کا طمنچہ کارتوس و بائک برآمد کیا۔

image