InternationalPosted at: Sep 11 2024 9:49AM کناڈا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کی 30 پرمٹس معطل
اوٹاوا، 11 ستمبر (یو این آئی) کناڈا کے وزیر امور خارجہ میلانیا جولی نے منگل کے روز کہا کہ کناڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے تقریباً 30 موجودہ پرمٹس کو معطل کر دیا ہے، مقامی میڈیا کی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، محترمہ میلانیا جولی نے کہا کہ کناڈا کی پالیسی یہ ہے کہ کناڈائی ساختہ اسلحہ اور اوزار غزہ کی پٹی میں استعمال نہیں کیے جا سکتے ہيں، اس بات سے قطع نظر کہ وہ اسرائیل کو کیسے بھی پہنچے۔
کناڈا نے جنوری میں اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کے نئے اجازت ناموں کی منظوری روک دی تھی حالانکہ اس سے پہلے کے مہینوں میں منظور شدہ اجازت نامے ابھی بھی فعال تھے۔
وزیر موصوفہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ "ہمارے کسی قسم کے اسلحے یا اسلحے کے پرزے غزہ میں نہيں بھیجے جائیں گے۔ انہیں اسرائیل کو کیسے بھیجا جا رہا ہے اور کہاں سے بھیجا جا رہا ہے، یہ غیر متعلق بات ہے۔"
رپورٹس کے مطابق کناڈا امریکی حکومت کے ساتھ اسرائیلی دفاعی افواج کو کیوبیک میں تیار کردہ گولہ بارود بھیجنے کے معاہدے کو بھی روک رہا ہے جس کا اعلان واشنگٹن نے چند ہفتے قبل کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔