NationalPosted at: Sep 10 2024 4:01PM سیبی چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی کواب دیں : کانگریس
نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ اور ان کے شوہر کی کمپنی کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کی محترمہ بچ نے تردید کی ہے، لیکن اس حوالے سے رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ حیران کن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کمپنی ایگرو ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا جو 7 مئی 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ یہ کمپنی اس کی ملکیت ہے۔ محترمہ بِچ اور ان کے شوہر نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی جب سے سیبی میں گئی ہے، غیر فعال ہے۔ لیکن مادھوی جی کے پاس ابھی بھی اس کمپنی میں 99 فیصد حصہ ہے۔
ترجمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ "کن کمپنیوں نے ایگرو کی خدمات لی ہیں؟ کیا جن کمپنیوں نے ایگرو کی خدمات لی ہیں، کیا وہ سیبی کی نظر میں ہیں؟ ہمیں جواب ملا کہ مادھوی جی نے سیبی میں رہتے ہوئے اس کے ذریعے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے کمائے۔
مسٹر کھیڑا نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا "کیا آپ جانتے ہیں کہ ایگرو کمپنی میں مادھوی جی کی 99 فیصد شیئر ہولڈنگ ہے؟ جب آپ نے مادھوی جی کو سیبی کا چیئرپرسن بنایا تھا، کیا آپ کو کسی ایجنسی نے مطلع نہیں کیا تھا؟ کیا آپ کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے مطلع نہیں کیا تھا کہ ایگرو کے ان کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعلقات جن کی سیبی کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کیا آپ کے سامنے کسی نے مادھوی جی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کئے تھے کہ انہیں دوسری کمپنیوں سے اتنی رقم کیوں مل رہی ہے ؟
یو این آئی ۔ ع خ