image
Wednesday, Sep 11 2024 | Time 08:20 Hrs(IST)
National

جب تک بنگلہ دیش میں حالات معمول پر نہیں آتے ہندوستان گہری تشویش میں رہے گا: جے شنکر

جب تک بنگلہ دیش میں حالات معمول پر نہیں آتے ہندوستان گہری تشویش میں رہے گا: جے شنکر

نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ حکومت بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور جب تک وہاں امن و امان کی صورتحال معمول پر نہیں آجاتی ، ہندوستان اس وقت تک گہری تشویش میں رہے گا بنگلہ دیش کی تاہ ترین صورتحال پر راجیہ سبھا میں ایک بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ملک میں سیاسی صورتحال تشویشناک ہے اور حکومت اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے وہاں مقیم ہندوستانی شہریوں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں 19 ہزار ہندوستانی شہری ہیں جن میں تقریباً نو ہزار طلباء ہیں اور ان میں سے بہت سے طلباء جولائی میں وطن واپس آئے تھے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہاں سے خبریں آرہی ہیں کہ بہت سے گروپ اور تنظیمیں اقلیتوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فطری طور پراس وقت تک ہماری گہری تشویش رہے گی جب تک وہاں امن و امان کی صورتحال معمول پر نہیں آجاتی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر سرحدوں پر تعینات سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ 24 گھنٹوں سے ڈھاکہ میں حکام سے رابطے میں ہے۔
بنگلہ دیش میں تازہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں 5 اگست کو کرفیو کے نفاذ کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں کی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ (فوج) کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور مختصر نوٹس پر انہوں نے کچھ عرصے کے لیے ہندوستان آنے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی وقت ہمیں بنگلہ دیشی حکام سے ہوائی پرواز کی اجازت کی درخواست بھی موصول ہوئی اور وہ (محترمہ حسینہ) پیر کی شام دہلی آئیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں 4 اگست کو حالات نے سنگین رخ اختیار کیا اور پولیس اسٹیشنوں اور سرکاری اداروں پر حملے شروع ہوگئے جس کے بعد تشدد نے وسیع شکل اختیار کرلی۔ حکومت میں شامل لوگوں کی جائیدادوں پر ملک بھر میں حملے ہونے لگے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ خاص طور پر تشویش کی بات ہے کہ اقلیتوں، ان کے کاروباری اداروں اور مندروں پر بھی کئی مقامات پر حملے کیے گئے۔ ان حملوں کی مکمل تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔
مسٹر جے شنکر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اس سال جنوری میں ہونے والے انتخابات کے بعد تناؤ بڑھ گیا تھا اور وہاں کی سیاست میں پولرائزیشن اور تقسیم گہری ہونے لگی تھی۔ اس پس منظر میں جون میں شروع ہونے والی طلبہ کی تحریک نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔ تشدد کے واقعات بڑھنے لگے، سرکاری عمارتوں پر حملے شروع ہو گئے، سڑکوں اور ریل کے راستے منقطع ہو گئے۔ یہ تشدد جولائی میں بھی جاری رہا۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اس دوران ہم نے یکساں تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا اور زور دیا کہ بات چیت کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لایا جائے۔ ہم نے ایسی ہی درخواست مختلف سیاسی طاقتوں سے کی جن سے ہمارا رابطہ تھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 21 جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عوامی مظاہروں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اس کے بعد وہاں کی حکومت کے فیصلوں اور اقدامات سے حالات سدھرنے کے بجائے مزید بگڑتے گئے اور تحریک اس مرحلے پر پہنچ گئی جہاں ایک ہی مطالبہ تھا کہ وزیر اعظم محترمہ حسینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے مختلف حکومتوں کے دوران غیر معمولی طور پر مضبوط رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں تشدد اور عدم استحکام کے بارے میں ہندوستان کی تمام جماعتوں کے مشترکہ خدشات ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی  ترقی ناممکن: شاہ

سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن: شاہ

نئی دہلی، 10 ستمبر ( بات چیت ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے مسٹر شاہ نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4 سی ) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب میں سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے لیے ایک نعمت ہے لیکن ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال بہت سے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بن چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
میں مودی سے نفرت نہیں کرتا: راہل

میں مودی سے نفرت نہیں کرتا: راہل

واشنگٹن (امریکہ)، 10 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ نظریاتی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی لڑتے رہیں گے یہاں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی نظریاتی اور سیاسی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی مسلسل لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا، 'میں مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتا۔

...مزید دیکھیں
آپ  حکومت مدراسی کیمپ میں ایک بھی کچی بستی کو منہدم نہیں ہونے دے گی: سسودیا

آپ حکومت مدراسی کیمپ میں ایک بھی کچی بستی کو منہدم نہیں ہونے دے گی: سسودیا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے منگل کو کہا کہ جب تک دہلی میں آپ کی حکومت ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا یہاں پرانا بارہ پولا کے قریب مدراسی کیمپ میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد مسٹر سسودیا نے کہا 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پوری دہلی میں دہشت پیدا کر دی ہے بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر سے کہکر افسروں کو ڈراتی ، دھمکاتی ہے اور انہیں نوٹس بھیجتی ہے اس کے بعد بی جے پی والے خود آکر مظاہرہ کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیبی  چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی  کواب دیں : کانگریس

سیبی چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی کواب دیں : کانگریس

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ اور ان کے شوہر کی کمپنی کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کی محترمہ بچ نے تردید کی ہے، لیکن اس حوالے سے رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ حیران کن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کمپنی ایگرو ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا جو 7 مئی 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے مودی کو بچھو کہنے پر تھرور کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی  پر روک  لگائی

سپریم کورٹ نے مودی کو بچھو کہنے پر تھرور کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی پر روک لگائی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مبینہ طور پر بچھو سے موازنہ کرنے کے ایک پرانے معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے خلاف جاری ہتک عزت کی کارروائی پر منگل کو روک لگا دی جسٹس رشی کیش رائے اور آر مہادین کی بنچ نے مسٹر تھرور کو عبوری راحت دی اور اس معاملے میں شکایت کنندہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما راجیو ببر کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

...مزید دیکھیں
ہردیپ پوری نے   سکھوں پر  تبصرے  کے لئے راہل  گاندھی کو  تنقید کا نشانہ بنایا

ہردیپ پوری نے سکھوں پر تبصرے کے لئے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان میں سکھوں کے بارے میں دیئے گئے تبصرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ لاعلمی یا علم کی کمی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں مرکزی وزیر کا یہ ردعمل امریکہ کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں دشواری کا سامنا ہے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ جب وہ (مسٹر گاندھی) اس طرح کے موضوعات پر بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ایک نیا، بلکہ خطرناک بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
2024 تک انتخابی سیاست مکمل طور پر بدل چکی تھی: راہل

2024 تک انتخابی سیاست مکمل طور پر بدل چکی تھی: راہل

واشنگٹن ، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 2014 کے مقابلہ میں 2024 کے عام انتخابات تک کی سیاست پوری طرح سے بدل چکی تھی اور خود وزیر اعظم نریندر مودی کواس کا احساس ہو گیا تھا کہ ان کا 400 سے تجاوز کرنے کا نعرہ ہدف تک نہیں پہنچ رہا اور اس کی بنیاد ہی تباہ ہو چکی ہے۔

...مزید دیکھیں

سابق ایم پی پربھا ٹھاکر نے گہلوت سے ملاقات کی

10 Sep 2024 | 11:46 PM

اجمیر، 10 ستمبر (یو این آئی) راجستھان میں سابق رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مہیلا کانگریس کی سابق صدر ڈاکٹر پربھا ٹھاکر نے آج ریاست کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت سے جے پور میں ان کی سول لائنز رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

image