image
Wednesday, Sep 11 2024 | Time 08:02 Hrs(IST)
International

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل، پروفیسر یونس نے بطور چیف ایڈوائزر حلف لیا

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل، پروفیسر یونس نے بطور چیف ایڈوائزر حلف لیا

ڈھاکہ،8 اگست ( یواین آئی ) بنگلہ دیش میں بغاوت اورشیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی ہے۔
نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس نے جمعرات کی شام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھایا۔ گن بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں یونس اور نئی عبوری حکومت کے ارکان کو بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں پروفیسر محمد یونس چیف ایڈوائزر، بنگلہ دیش انوائرمنٹ لائرز ایسوسی ایشن (بی ای ایل اے) کی چیف ایگزیکٹیو سیدہ رضوانہ حسن، خواتین کے حقوق کی کارکن محترمہ فریدہ اختر، اودھیکار کے بانی عادل الرحمن خان، اے ایف این خالد حسین، حفاظت اسلام کے نائب امیر اور اسلامی تحریک بنگلہ دیش کے مشیر، نورجہاں بیگم رورل ٹیلی کام ٹرسٹی،مجاہد آزادی شرمین مرشد اور سی ایچ ٹی بی کے چیئرمین سپردیپ چکمہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا مطالبہ بنگلہ دیش کی طلبہ تنظیموں نے اٹھایا تھا۔ انہوں نے فوج سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کسی اور کو سربراہ بنانا قبول نہیں کریں گے۔ ایسی صورت حال میں بیرون ملک مقیم ڈاکٹر یونس جمعرات کی سہ پہر بنگلہ دیش پہنچے اور ڈھاکہ ایئرپورٹ پر مسلح افواج کے سربراہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔
یواین آئی، م ش

خاص خبریں
سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی  ترقی ناممکن: شاہ

سائبر سیکورٹی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن: شاہ

نئی دہلی، 10 ستمبر ( بات چیت ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے مسٹر شاہ نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4 سی ) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب میں سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے لیے ایک نعمت ہے لیکن ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال بہت سے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بن چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
میں مودی سے نفرت نہیں کرتا: راہل

میں مودی سے نفرت نہیں کرتا: راہل

واشنگٹن (امریکہ)، 10 ستمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ نظریاتی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی لڑتے رہیں گے یہاں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی نظریاتی اور سیاسی لڑائی ہے اور وہ یہ لڑائی مسلسل لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا، 'میں مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتا۔

...مزید دیکھیں
آپ  حکومت مدراسی کیمپ میں ایک بھی کچی بستی کو منہدم نہیں ہونے دے گی: سسودیا

آپ حکومت مدراسی کیمپ میں ایک بھی کچی بستی کو منہدم نہیں ہونے دے گی: سسودیا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے منگل کو کہا کہ جب تک دہلی میں آپ کی حکومت ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا یہاں پرانا بارہ پولا کے قریب مدراسی کیمپ میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کے بعد مسٹر سسودیا نے کہا 'بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پوری دہلی میں دہشت پیدا کر دی ہے بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر سے کہکر افسروں کو ڈراتی ، دھمکاتی ہے اور انہیں نوٹس بھیجتی ہے اس کے بعد بی جے پی والے خود آکر مظاہرہ کرتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیبی  چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی  کواب دیں : کانگریس

سیبی چیف کی ایگرو کمپنی کے بارے میں مودی کواب دیں : کانگریس

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سیبی کی سربراہ مادھوی پوری بچ اور ان کے شوہر کی کمپنی کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کی محترمہ بچ نے تردید کی ہے، لیکن اس حوالے سے رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا ہے وہ حیران کن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ایک کمپنی ایگرو ایڈوائزری پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام ہنڈن برگ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا جو 7 مئی 2013 کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے مودی کو بچھو کہنے پر تھرور کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی  پر روک  لگائی

سپریم کورٹ نے مودی کو بچھو کہنے پر تھرور کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی پر روک لگائی

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی مبینہ طور پر بچھو سے موازنہ کرنے کے ایک پرانے معاملے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے خلاف جاری ہتک عزت کی کارروائی پر منگل کو روک لگا دی جسٹس رشی کیش رائے اور آر مہادین کی بنچ نے مسٹر تھرور کو عبوری راحت دی اور اس معاملے میں شکایت کنندہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما راجیو ببر کو نوٹس جاری کیا اور انہیں چار ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

...مزید دیکھیں
ہردیپ پوری نے   سکھوں پر  تبصرے  کے لئے راہل  گاندھی کو  تنقید کا نشانہ بنایا

ہردیپ پوری نے سکھوں پر تبصرے کے لئے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان میں سکھوں کے بارے میں دیئے گئے تبصرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ لاعلمی یا علم کی کمی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں مرکزی وزیر کا یہ ردعمل امریکہ کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں دشواری کا سامنا ہے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ جب وہ (مسٹر گاندھی) اس طرح کے موضوعات پر بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ایک نیا، بلکہ خطرناک بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
2024 تک انتخابی سیاست مکمل طور پر بدل چکی تھی: راہل

2024 تک انتخابی سیاست مکمل طور پر بدل چکی تھی: راہل

واشنگٹن ، 10 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ 2014 کے مقابلہ میں 2024 کے عام انتخابات تک کی سیاست پوری طرح سے بدل چکی تھی اور خود وزیر اعظم نریندر مودی کواس کا احساس ہو گیا تھا کہ ان کا 400 سے تجاوز کرنے کا نعرہ ہدف تک نہیں پہنچ رہا اور اس کی بنیاد ہی تباہ ہو چکی ہے۔

...مزید دیکھیں

این سی ٹی ای نے ٹیچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کی کارکردگی سے متعلق آگہی رپورٹ داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا

10 Sep 2024 | 11:50 PM

نئی دہلی، 10 ستمبر (یواین آئی) نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن(این سی ٹی ای) ایک قانونی ادارہ ہے جو 17 اگست 1995 کو نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن ایکٹ،1993(نمبر 73 آف 1993)کے تحت وجود میں آیا تاکہ ملک بھر میں اساتذہ کے تعلیمی نظام کی منصوبہ بند اور مربوط ترقی کو حاصل کیا جاسکے، اساتذہ کے تعلیمی نظام اور اس کے ساتھ متعلقہ معاملات کے لیے ریگولیشن اور ضابطوں اور معیارات کو مناسب طریقے سے برقرار رکھاجاسکے ۔

سابق ایم پی پربھا ٹھاکر نے گہلوت سے ملاقات کی

10 Sep 2024 | 11:46 PM

اجمیر، 10 ستمبر (یو این آئی) راجستھان میں سابق رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مہیلا کانگریس کی سابق صدر ڈاکٹر پربھا ٹھاکر نے آج ریاست کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت سے جے پور میں ان کی سول لائنز رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

image