NationalPosted at: Aug 9 2024 12:26PM بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری میں ہندستانی ہائی کمشنر کی شرکت
ڈھاکہ/نئی دہلی، 9اگست (یو این آئی) ہندوستانی ہائی کمشنر پرنے ورما نے جمعرات کو بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔
نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے کل شام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران ہندستانی ہائی کمشنر ان غیر ملکی سفارت کاروں اور مہمانوں میں شامل تھے جنہیں حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
محترمہ شیخ حسینہ کے 5 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے کے بعد، پروفیسر یونس نے عبوری حکومت کا چارج سنبھال لیا۔
یو این آئی۔