SportsPosted at: Jul 23 2024 11:22PM نیپال کو شکست دے کر ہندوستان ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں
دمبولا، 23 جولائی (یو این آئی) شیفالی ورما (81) اور دیالن ہیملتا (47) کی طوفانی اننگز اور پھر دیپتی شرما کی 13 رن پر تین وکٹوں شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کوخواتین ایشیا کپ کے 10ویں میچ میں نیپال کو 82 رنوں سے شکست دے کر فخر کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل حاصل کرلیا۔
179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیپال کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں اوپنر ایس کھڑکا کا وکٹ گنوا دیا۔
اس کے بعد کویتا کنور (6) رنز بناکرپویلین لوٹ گئیں۔