SportsPosted at: May 15 2024 11:12PM ایک دہائی میں 51.40 کروڑ نوکریاں فراہم کی گئیں: انوراگ
نئی دہلی 15 مئی (یواین آئی) مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر اور ہمیر پور، ہماچل سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بے روزگاری اور روزگار کے معاملے پر انڈیا گروپ کے دعوؤں کو گمراہ کن اور کھوکھلا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودیی کی حکومت میں روزگار پیدا کرنے میں تاریخی ریکارڈ بنائے گئے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان میں روزگار پیدا کرنے کی سمت میں بے مثال کام کیا گیا ہے۔
انڈیا اتحاد روزگار کے معاملے پر جھوٹ بول کر ملک کو مسلسل گمراہ کر رہا ہے۔