RegionalPosted at: Aug 9 2024 10:57AM قنوج میں ٹرکوں کی ٹکر، چار کی موت
قنوج، 9 اگست ( یو این آئی ) اتر پردیش میں قنوج ضلع کے گورسہائی گنج کوتوالی علاقے میں جمعہ کی صبح دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح 6 بجے ایک اور ٹرک قومی شاہراہ نمبر 31 پر علاقے کے جنید پور کٹ کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ زوردار دھماکے کے ساتھ ہونے والے اس حادثے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ٹرک پر سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی گورسہائی گنج کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر ضلع اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت کی کوشش کی تاہم ان کی شناخت نہ ہوسکی۔
دوسری جانب حادثے کے بعد پولیس نے کرین طلب کر کے تباہ شدہ ٹرکوں کو ہائی وے سے ہٹا کر ٹول پلازہ کے قریب کھڑا کر دیا۔ جس کے بعد ٹریفک کا نظام بحال ہوسکا۔
یو این آئی۔ این یو۔